نئی دہلی:عام آدمی پارٹی (عآپ) نے کہا کہ پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند ککجریوال جمعہ کے روز وزیر اعلی کی رہائش گاہ خالی کر دیں گے۔ کابینی وزیر سوربھ بھاردواج نے میڈیا کو بتایا کہکجریوال کل وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ خالی کردیں گے جو اپنی ایمانداری اور عوامی خدمت کے عزم کیلئے مشہور ہیں، نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا اور مکان خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حالانکہ ایسا کرنے کی کوئی قانونی دباؤ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال صرف عارضی طور پر ایک نئے پتے پر جا رہے ہیں کیونکہ دہلی کے لوگ انہیں بھاری ووٹوں سے دوبارہ منتخب کر کے دہلی میں اقتدار میں لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔