نئی دہلی۔ دہلی کے سابق چیف منسٹر اروند کجریوال نے پیرکو یو پی ایس سی کوچ اوادھ اوجھا کو عام آدمی پارٹی (عآپ) میں شامل کرنے کے دوران تعلیم اور بدعنوانی کے خاتمے کے عزم کو دہرایا۔کجریوال نے کہا: اوجھا کی شمولیت سے تعلیم کے شعبے کو مضبوطی ملے گی اور قوم کی تعمیر میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اوجھا کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کے ماہرین کو سیاست میں شامل کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ اوجھا نے عآپ میں شمولیت کو تعلیمی شعبے کی خدمت کا موقع قراردیا اور دہلی میں سرکاری اسکولوں کی کامیابیوں کو اجاگرکیا، جن میں 2015 کے 15 طلبا کے مقابلے اس سال 783 طلبا کا آئی آئی ٹی۔ مینز میں کامیاب ہونا شامل ہے۔ عآپ نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے، جس میں کئی نئے شامل شدہ امیدوار شامل ہیں۔اس موقع پر پارٹی میں شامل ہونے والے اوجھا نے کہا کہ انہیں جو بھی ذمہ داری دی جائے تی وہ اسے احسن طریقہ سے انجام دینے کی کوشش کریں گے ۔