کجریوال کا کرنسی پر لکشمی گنیش کی فوٹو کا مطالبہ آئین مخالف :پیس پارٹی

   

پرتاپ گڑھ : دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال آر ایس ایس و بی جے پی کے ہندوتوا کے ایشو سے دو قدم آگے بڑھ کر ملک کی کرنسی پر لکشمی گنیش کی فوٹو کا غیر آئینی مطالبہ کر اس وقت گجرات کے انتخاب میں اپنی کامیابی کو لے کر جو خواب دیکھ رہے ہیں ،اس سے پوری طرح ثابت ہو گیا ہے کہ بی جے پی و عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ہے ،یہ پارٹیاں اقتدار کے لئے کس حد تک جا سکتی ہیں ،اس کا کوئی تصور نہیں کیا جا سکتا ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن کجریوال کے ذریعہ کرنسی پر لکشمی گنیش کی فوٹو کے مطالبہ پر اپنے ردعمل میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ایک جانب آر ایس ایس و بی جے پی کے ہندو راشٹر کا ایشو ہے ،تو دوسری جانب کجریوال نے کرنسی پر لکشمی گنیش کی فوٹو کے مطالبہ سے ان کا سیکولرزم کا نقاب ضرور اتر گیا ہے ،اب لوگوں کو پتہ چل گیا ہے ،کہ ملک میں آر ایس ایس کی پالیسیوں کی حامی ایک نہیں دو سیاسی پارٹیاں عام آدمی پارٹی و بی جے پی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادھر سپریم کورٹ نے نفرت کی سیاست کرنے والوں کے خلاف حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کیس درج کرایا جائے ،مگر اس کا کوئی اثر نفرت پھیلانے والوں پر نہیں ہے ۔