کجریوال کو دھمکی بھرا ای میل

   

نئی دہلی ، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے دفتر کو ایک گمنام ای میل وصول ہوا ہے جس میں اُن کی بیٹی کا اغوا کرلینے کی دھمکی دی گئی ہے، ذرائع نے آج بتایا کہ دفتر سی ایم کو یہ ایم میل 9 جنوری کو ملا جسے دہلی پولیس کمشنر امولیا پٹنائک سے رجوع کردیا گیا ہے۔ حکام ای میل کا ہر زاویہ سے جائزہ لے رہے ہیں۔