نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال کو ضمانت کے سلسلہ میں سپریم کورٹ سے آج بھی راحت نہ ملی ۔ عدالت نے دہلی ایکسائز پالیسی مبینہ گھوٹالہ کیس میں سی بی آئی کی طرف سے کی گئی گرفتاری کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی اوراسی مقدمے میں وزیراعلیٰ کجریوال کی ضمانت کی دو علحدہ عرضیوں پر آج نوٹس جاری کیا۔ کجریوال نے دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے 5 اگست کو اپنی درخواست کو مسترد کئے جانے کے بعد ضمانت کے معاملہ کو سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔