کجریوال کو نہیں ملی راحت، ای ڈی کی عرضی منظور

   

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ایکسائز پیالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے ملزم وزیر اعلی اروند کجریوال کو خصوصی عدالت کی طرف سے دی گئی ضمانت کو معطل کرنے کی درخواست کو منظور کر لیا۔ جسٹس سدھیر کمار جین کی وکیشن بنچ نے کہا کہ ای ڈی کی طرف سے (خصوصی عدالت کے ذریعے کجریوال کو دی گئی ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق ) دائر درخواست کو منظور کر لیا ہے ۔ سنگل بنچ نے کہا کہ (خصوصی تعطیلاتی عدالت) کی جج نے شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ کیس میں ریکارڈ پر موجود مواد پر صحیح طریقے سے غور نہیں کیا۔ہائی کورٹ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کی طرف سے یہ مشاہدہ کہ بہت زیادہ مواد پر غور نہیں کیا جا سکتا مکمل طور پر غیر ضروری ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس نے مواد پر اپنا ذہن نہیں لگایا ہے ۔بنچ نے یہ بھی کہا کہ تعطیلی جج کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی درخواست ضمانت پر بحث کرنے کا مناسب موقع دیا جانا چاہئے ۔سپریم کورٹ نے 24 جون کو کیس کی سماعت کی تھی اور اگلی سماعت کے لیے 26 جون کی تاریخ مقرر کی تھی۔سپریم کورٹ نے پیر کو دہلی ہائی کورٹ کے عبوری حکم التواء(21جون کے فیصلے پر) کو کسی حد تکغیر معمولی قرار دیا تھا اور کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی تھی۔جسٹس مشرا اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی وکیشنبنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کہا تھا کہ اگر اس دوران ہائی کورٹ اس معاملے میں کوئی حکم دیتا ہے تو اسے ریکارڈ پر لایا جا سکتا ہے۔ تاہم بنچ نے کہا کہ ہائی کورٹ کا حکم تھوڑا غیر معمولی تھا کیونکہ عام طور پر کوئی بھی حکم امتناعی سماعت کی تاریخ پر دیا جاتا ہے ۔