کجریوال کو گرفتار کیا جائے : عآپ کا چیلنج

,

   

نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی نے آج بی جے پی کو چیلنج کیا کہ چیف منسٹر دہلی و عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال کو گرفتار کیا جائے ۔ واضح رہے کہ بی جے پی قائدین نے کجریوال کو ایک دہشت گرد قرار دیا تھا ۔ دوسرے قائدین نے بھی اس کی تائید کی تھی ۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے دارالحکومت میں ہو رہا ہے جہاں مرکزی حکومت موجود ہے ۔ الیکشن کمیشن موجود ہے اور ایک چیف منسٹر کو دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے ۔ اگر وہ دہشت گرد ہیں تو انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح سے ایک مرکزی وزیر کو ایک چیف منسٹر کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ ؟ ۔ دہلی انتخابات کی مہم کے دوران بی جے پی کے قائدین نے کجریوال کو دہشت گرد قرار دیا تھا اور ایک مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اس طرح کے ریمارکس کی مدافعت بھی کی تھی اور کہا تھا کہ ایسا ثبوت بھی موجود ہے ۔