نئی دہلی 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کی حلف برداری تقریب میں دوسری ریاستوں کے کسی بھی چیف منسٹر یا سیاسی قائدین کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔ پارٹی کے ایک سینئر قائد نے یہ بات بتائی۔ اروند کجریوال اتوار 16 فروری کو دہلی کے رام لیلا میدان میں تیسری مرتبہ چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ عام آدمی پارٹی دہلی یونٹ کے کنوینر گوپال رائے نے بتایا کہ حلف برداری تقریب دہلی کے لئے مخصوص ہوگی اور اِس میں کسی چیف منسٹر یا سیاسی قائد کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اروند کجریوال دہلی کے عوام کے ساتھ حلف لیں گے جنھوں نے اُن کی قیادت پر بھروسہ کیا ہے۔
