کجریوال کی دختر کے اغواء کی دھمکی کا ای میل بھیجنے والا شخص گرفتار

   

نئی دہلی 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کو ان کی دختر کے اغواء کرنے کی دھمکی پر مبنی ای میل روانہ کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہاکہ ملزم وکاس رائے بہار کے ضلع سمستی پور کا متوطن ہے اور دہلی میں ہونے والے مسابقتی امتحانات کی تیاری کررہا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک فون بھی ضبط کرلیا جو ای میل روانہ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے کیوں کہ ہنوز اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ چیف منسٹر کی دختر کو گزشتہ روز یہ دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا تھا جو دہلی کے پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک سے رجوع کردیا گیا۔ کجریوال کی دختر کی حفاظت کے لئے ایک پروٹکٹیو سرویس آفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔