کجریوال کی سرکاری افسروںکے گھروں کے ملازمین کو گیارنٹی

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے سرکاری افسروں، اراکین پارلیمنٹ اور وزراء کے گھریلو ملازمین کے لیے سات گارنٹیاں دی ہیں۔کجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سرکاری گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کو کئی مسائل کا سامنا ہے ۔ کسی بھی سرکاری افسر، ایم پی یا وزیر کو رہائش دی جاتی ہے تو اس کے ساتھ سرونٹ کوارٹر ہوتا ہے ۔ جو لوگ سرکاری افسروں، ایم پی ایز اور وزراء کے گھروں میں کام کرتے ہیں انہیں سرونٹ کوارٹرز میں رکھا جاتا ہے ۔ ان میں سے 70 سے 80 فیصد ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جاتیں۔ انہیں سرونٹ کوارٹر دیا جاتا ہے اور مفت میں کام کرنے کو کہا جاتا ہے ۔ وہ عملہ ایک طرح سے بندھوا مزدور بن جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب افسران کے تبادلے ہوتے ہیں تو وہاں کام کرنے والا عملہ بے گھر ہو جاتا ہے ۔ جب کوئی نیا افسر، ایم پی یا وزیر وہاں آتا ہے تو ضروری نہیں کہ وہ انہیں اپنے پاس رکھے ۔ جس کی وجہ سے عملہ سڑک پر آجاتا ہے ۔ یہ ایک بہت ہی عارضی انتظام ہے ۔