کجریوال کی عام آدمی پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

پنجی : عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) اور مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی (ایم جی پی) کے ووٹروں سے آئندہ قانون ساز اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، ”میں بی جے پی، کانگریس، جی ایف پی، ایم جی پی کے ووٹروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آپ کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دیں۔ اقتدار میں آنے کے بعدہم اسکول کی تعمیر کریں گے ، 24×7 دن بجلی کی فراہمی اور اچھے اسپتال بنائیں گے ۔ ہم جو بھی تخلیقی کام کریں گے ، اس کا فائدہ ان لوگوں کو بھی ہوگا جو بی جے پی اور دوسری پارٹیوں کے حق میں ووٹ دیتے ہیں، اس لیے آپ لوگ اپنی پارٹی میں رہیں لیکن ووٹ ‘آپ ’کو ہی دیں۔بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت کانگریس کو تحفظ دے رہی ہے اور بدعنوانی کو ختم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہی ہے ۔بی جے پی کے وزراء پر جنسی ہراسانی، توانائی، وینٹی لیٹر اور مزدوروں کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزامات ہیں اور اس حکومت کے دور میں کئی گھپلے ہوئے ہیں۔ بی جے پی کانگریس کو تحفظ دے رہی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کان کنی گھپلے کے لیے کانگریس ذمہ دار ہے اور اس نے اپنے دس سالہ دور میں کچھ نہیں کیا۔