کجریوال کی مودی کو سالگرہ کی مبارکباد

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے آج مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی لمبی زندگی کی دعا کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آج مسٹر مودی کی 71 ویں سالگرہ ہے ۔

مودی کی سالگرہ پر ’اوجس دیوس‘ کا انعقاد
نئی دہلی: مسلم راشٹریہ منچ وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کو ‘اوجس دیوس’ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ایک ہفتہ تک منایا جائے گا۔ مسلم راشٹریہ منچ کی جاری کردہ بیان کے مطابق 17 ستمبر کو ہندوستان کے معزز وزیر اعظم نریندر بھائی مودی جی کی سالگرہ ہے ۔ مسلم راشٹریہ منچ نے اس موقع کو پورے ملک میں اوجس دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس اوجس دیوس پر مختلف پروگرام مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے اگلے ایک ہفتے تک چلائے جائیں گے ۔
جاری ایک پریس ریلیز میں، منچ کے قومی کنوینروں نے کہا کہ اس اوجس ہفتہ کے دوران،منچ کے کارکن سیوا، بیداری، امن، بھائی چارے ، اتحاد و وحدت اور حب الوطنی کے پیغام کو معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچانے کے لیے کام کریں گے ۔ اس کے لیے یہ پیغام مختلف پروگراموں کے ذریعے معاشرے تک پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج یعنی 17ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ ہے جو پورے ملک میں پارٹی کارکن اور مسلم راشٹریہ منچ منارہے ہیں۔