کجریوال کے استعفیٰ کا مطالبہ، راج گھاٹ پر بی جے پی کا مون ورت

   

نئی دہلی: دہلی بی جے پی نے پارٹی کے ورکنگ صدر وریندر سچدیوا کی قیادت میں پیرکو راج گھاٹ کے سامنے مون ورات (خاموش دھرنا) منایا جس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے شراب پالیسی گھوٹالہ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔ خاموش دھرنے کے دوران ایل ای ڈی اسکرین پر ایک فلم بھی چلائی گئی جس میں کیجریوال حکومت کے مبینہ جھوٹ اور جھوٹے وعدوں کو بے نقاب کیا گیا۔ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رامویر سنگھ بیدھوری، ایم پی ڈاکٹر ہرش وردھن اور رمیش بیدھوری، ایم ایل اے اوم پرکاش شرما اور ابھے ورما، ریاستی جنرل سکریٹریز کلجیت سنگھ چاہل اور ہرش ملہوترا، جموں و کشمیر کے شریک انچارج آشیش سود، آسام کے شریک انچارج، پون شرما، سابق ریاستی صدر وجے گوئل، قومی ترجمان سردار آر پی سنگھ، ریاستی نائب صدر اور دیگر موجود تھے۔