چندی گڑھ: ہریانہ حکومت نے دہلی میں سپلائی کیے جانے والے پانی کے حوالہ سے دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کجریوال کے بیان پر سونی پت کی عدالت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت معاملہ دائر کیا ہے ۔یہ معلومات چہارشنبہ کو ریاستی ریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر وپل گوئل نے دی۔ انہوں نے کہا مسٹر کجریوال کا بیان مضحکہ خیز اور مبہم ہے ۔