نئی دہلی : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے خلاف ایک ریارک کرنے پر کانگریس لیڈر ششی تھرور نے معذرت خواہی کرلی ہے ۔ ششی تھرور نے کجریوال کے تعلق سے کہا تھا کہ وہ کسی ذمہ داری کے بغیر اقتدار چاہتے ہیں جو عرصہ سے زنخوں کا مزاج رہا ہے ۔ ششی تھرور نے ٹوئیٹ کیا کہ اس ریمارک سے جس کسی کو تکلیف ہوئی ہے وہ ان سے مذرت خواہی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریمارک نامناسب تھا اور وہ اسے واپس لے رہے ہیں۔