کجریوال کے گھر پر بھوک ہڑتال ،میئر کی طبیعت بگڑگئی

   

نئی دہلی: دہلی حکومت سے میونسپل کے 13 ہزار کروڑ روپیے بقایا کی ادائیگی کے مطالبے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی رہائش گاہ پرغیرمعینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے‘ شمالی دہلی میونسپل کے میئرجے پرکاش کی طبیعت ہفتے کے روز اچانک خراب ہو گئی۔ دہلی کے تین میونسپل کے میئر 7 دسمبر سے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر دھرنے پر بیٹھے ہیں اور کل انہوں نے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔میئر پرکاش کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر نے انھیں اسپتال میں داخل ہونے کی صلاح دی ہے۔دہلی کے تینوں میونسپل میں فنڈ کے سلسلے میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ’اے اے پی‘ ایک دوسرے پر الزام تراشی کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ عآپ نے میونسپل میں 2500 کروڑ روپئے کے گھپلے کا الزام عائد کیا ہے تو وہیں بی جے پی کی قیادت والی میونسپل کے رہنما 13000 کروڑ روپئے کا بقایا کی ادائیگی کے مطالبے کے سلسلے میں ڈٹے ہیں۔ دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام ویر سنگھ بیدھوڑی نے جمعہ کو میونسپل پر 2500 کروڑ روپئے کے گھپلے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔