کجھوراہو میں G-20 کا اجلاس

   

کھجوراہو: مدھیہ پردیش کے کھجوراہو میں آج سے G-20کے کلچر ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ شروع ہوئی۔ مقامی مہاراجہ چھترسال کنونشن سنٹر میں منعقد ہونے والی یہ میٹنگ 25فروری تک جاری رہیگی۔ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ کھجوراہو میں شروع ہونے والی میٹنگ میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اور مقامی ممبر پارلیمنٹ اور بی جے پی کے صدر وشنودت شرما بھی آج سے موجود ہوں گے۔ اس سے قبل G-20 کے ملک اور دنیا سے آئے نمائندوں کے استقبال کیلئے تاریخی ورثہ کے مقام کھجوراہو میں تہوار کا ماحول ہے ۔ مقامی لوگوں نے کل رات مختلف مقامات پر رنگولیاں بنائیں اور چراغاں کیا۔