کرائسٹ چرچ حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں فوجی طرز کے نیم خودکار ہتھیاروں پرپابندی

   

ویلنگٹن ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے کرائسٹ چرچ حملوں کے پیش نظر ملک میں فوجی طرز کے نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کیلئے ووٹ دیئے۔ یہ قانون بن جائے گا اور آئندہ چند دنوں میں اس قانون کو شاہی توثیق بھی حاصل ہوجائے گی۔ وزیراعظم جسنڈا آرڈن نے اعلان کیا ہیکہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں بندوق بردار کے حملہ میں 50 افراد ہلاک ہوئے تھے اس کے بعد نیوزی لینڈ پارلیمنٹ میں خودکار ہتھیاروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں ایک سال پہلے دو مساجد پر حملے کے ملزم برے نٹن ٹے رنٹ کو 51 افراد کے قتل سانحہ میں جمعرات کو مجرم ٹھہرایا گیاہے۔ آسٹریلیا کے نیوساتھ ویلز کا رہنے والا برے نٹن (29) نے 51لوگوں کے قتل اور دہشت گردی پھیلانے کے ایک اور الزام کو بھی قبول کیا ہے ۔اس سے پہلے انہوں نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات سے انکار کر دیا تھا جبکہ جون میں اس معاملہ پر سماعت چل رہی تھی۔