کرائسٹ چرچ حملہ پر متنازعہ بیان دینے والے آسٹریلیائی سینیٹر ہدف تنقید

   

سڈنی۔2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی قانون ساز جن کے سر پرا یک کمسن نوجوان نے انڈہ پھوڑا تھا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی تھی ۔ انہوں نے دراصل نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گردانہ حملوں کو یہ کہہ کر تائید کی تھی کہ تارکین وطن کے خلاف حملہ آور نے اپنے دل کی بھڑاس نکالی ۔ آج جب وہ آسٹریلیائی پارلیمنٹ کے پہلے سیشن میں پہنچے تو دیگر ارکان نے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ آزاد سینیٹر اریزر ایننگ جب پارلیمنٹ میں داخل ہوئے تو کرائسٹ چرچ حملوں کے بعد ان کے متنازعہ بیان پر دیگر سینیٹرس نے انہیں ہدف تنقید بنایا ۔