ویلنگٹن (سید مجیب): نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے کے روز پولیس اور سکیورٹی اداروں کو ایک اور مسجد پر مبینہ حملے کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ میں اسلامک وومین کونسل نے بتایا ہے کہ انہوں نے پولیس کو سفید فام نسل کی برتری کے پیروکاروں کی جانب سے دھمکیوں کے بارے میں خبردار کیا تھا۔