کرائسٹ چرچ ملزم کی تصویر دکھانے پر عائد پابندی ختم

   

Ferty9 Clinic

ویلنگٹن، 7جون (سید مجیب) نیوزی لینڈ کی ہائیکورٹ نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرنے والے ملزم کا چہرہ دکھانے کے متعلق میڈیا پر عائد پابندی ہٹا لی ہے۔ اس معاملے کی سماعت کے بعد جج کیمرون منڈیر نے کہا‘‘اس واقعہ کے ملزم کے چہرہ کو دکھانے پر عائد پابندی ہٹا لی گئی ہے ۔ کراؤن نے مشورہ دیا ہیکہ ملزم کے چہرے کو چھپانے کی ضرورت نہیں ہے ۔لہٰذا اس سلسلے میں جاری حکم اب کالعدم ہو گیا ہے ۔ میڈیا کو اب 16 مارچ کو ضلع عدالت کے سامنے حاضری کے وقت ملزم کی لی گئی تصاویر کو استعمال کرنے کی اجازت ہے ۔ واضح ر ہیکہ 15مارچ کو ہوئے اس واقعہ میں 51 افراد مسجد میں شہید ہو گئے تھے اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ برنٹن ہیریسن ٹارنٹ نامی ملزم نے اس واردات کو انجام دیا تھا۔