ویلنگٹن 11 اپریل (سید مجیب) نیوزی لینڈ پولیس نے آج ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو ’’ٹرمپ‘‘ کا مداح بتایا جاتا ہے۔ کیوں کہ وہ ٹرمپ کی تصویر والا ٹی شرٹ پہنا ہوا تھا۔ پولیس کے بموجب یہ 33 سالہ شخص مسجدوں پر اندھا دھند فائرنگ اور قتل عام کی بناء پر مسلم برادری میں دہشت پھیلانے کا ذمہ دار بتایا جاتا ہے۔ اُسے تعصب کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ جان کرائس نے اپنے بیان میں اِس کا انکشاف کیا۔ یہ شخص خاص طور پر مسلم برادری کو حملے کا نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ یہ شخص سمجھا جاتا ہے کہ چھوٹے اور سیاہ بالوں والا تھا اور بائیں کندھے اور گردن کے حصہ میں ٹی شرٹ کا بٹن لگائے ہوئے تھا۔ وہ مسجد کے روبرو چمن میں ٹہل رہا تھا جبکہ اُسے گرفتار کیا گیا۔ آسٹریلیائی نژاد 28 برانٹن ٹارنٹ قبل ازیں انتہائی متعصب شخص ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اُس پر مقدمہ چل رہا ہے۔