کراچی :سلنڈر دھماکہ، 2اموات

   

کراچی: سوپر ہائی وے جونیجو گوٹھ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سوپر ہائی وے جونیجو گوٹھ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے زخمیوں اور نعشوں کو عباسی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دھماکہ بچوں کے غبارے فروخت کرنے والی گاڑی کے سلنڈر میں ہوا۔