کراچی میں بارش کی تباہ کاریاں، 42 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کراچی ۔ 14 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی میں شدید بارش نے کافی تباہی مچائی ہے جس میں اب تک 42 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں سیلاب آگیا ۔ دوسری طرف پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ جاریہ موسم برسات کی یہ دوسری خطرناک ترین بارش تھی جس کا سلسلہ ہفتہ کے روز سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جولائی کے اواخر میں شروع ہوئی شدید بارش کی وجہ سے مجموعی طور پر مہلوکین کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔ دریں اثناء کراچی کے میئر وسیم اختر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی شہر میں بارش سے ناقابل یقین نقصان ہوا ہے جس میں سب سے زیادہ دردناک سانحہ اس وقت ہوا جب کراچی کی ڈینفس ہاؤسنگ اتھاریٹی میں دو دوست ایک برقی کھمبے کو چھونے سے ہلاک ہوگئے کیونکہ کھمبے میں موجود برقی رو اُن کے جسم میں دوڑ گئی تھی۔