کراچی میں ترنگا لہرایا ، پی سی بی کو فیصلہ بدلنا پڑا

   

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ حال ہی میں تنازعہ میں آیا تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اس نے کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیم میں7 ٹیموں کے پرچم لہرائے تھے لیکن وہاں ہندوستانی پرچم نہیں لہرایا گیا تھا لیکن اب ایک تازہ تصویر سامنے آئی ہے جس میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستانی ترنگا لہراتا ہوا نظرآرہا ہے۔ چمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔ جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میدان میں اتریں اور اس میچ سے پہلے ہی وہاں ترنگا لہرا دیا گیا ہے۔قبل ازیں پی سی بی اسٹیڈیم میں ہندوستانی ترنگانہ لہرانے پر تنازعہ ہوا تھا ۔ جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کہا جا رہا تھا کہ چونکہ ہندوستانی ٹیم پاکستان میں چمپئنز ٹرافی کے میچز نہیں کھیل رہی اس لیے پی سی بی نے یہ فیصلہ کیا تھا لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈکو فیصلہ تبدیل کرنا پڑا ہے۔