کراچی : پاکستان کے تجارتی دارالحکومت کراچی میں ہفتہ کو زبردست دھماکہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے کہا کہ یہ دھماکہ ظاہر طور پر گیاس دھماکہ ہے جو ایک سیوریج چیانل میں پیش آیا جو ڈھکا ہوا تھا ۔ اُس پر تعمیر ایک پرائیوٹ بینک کی عمارت تہس نہس ہوگئی جس کی وجہ سے ہلاکتیں پیش آئیں ۔ ۔