کراچی، 4 جون (یو این آئی) کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، شہر میں اتوار سے آنے والے زلزلوں کی تعداد 2 درجن کے قریب جاپہنچی ہے ۔کراچی کے مختلف علاقوں قائد آباد، شاہ لطیف ٹاؤن اور بھینس کالونی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے محسوس کیے گئے ہیں۔