کراچی میں سما ٹی وی کے صحافی کا گولی مار کر قتل

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد: پاکستان کے مشہور سما ٹی وی کے ایک صحافی کو جمعہ کی صبح کراچی کے شمالی علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 45 سالہ صحافی کی شناخت اطہر متین کے طورپر ہوئی ہے ۔ وہ اپنے بچوں کوا سکول چھوڑنے کے بعداپنے گھر واپس ہورہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسے گھیر لیااور ہاتھا پائی کے دوران ڈاکوؤں نے متین کو گولی مار دی۔