کراچی میں عمارت منہدم ،دوہلاک

   

کراچی،25فروری (سیاست ڈاٹ کام) کراچی کے جعفر طیار میں پیر کی صبح ایک رہائشی عمارت کے منہدم ہوجانے سے کم از کم دو لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔بچاؤ ٹیم کے ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ مالیر کے نزدیک جعفر طیار میں رونما ہوا۔ عمارت کے ملبے سے ایک مرد اور ایک خاتون کی نعش نکالی گئیں ہیں جبکہ پانچ زخمیوں کو نکال کر علاج کے لئے بھیجا گیا جن میں ایک بچہ بھی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مرنے والا اس بچے کا باپ ہے ۔جیو نیوز کے مطابق تین منزلہ یہ عمارت تیس سال پرانی ہے ۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں کئی خاندان رہائش پذیر تھے ۔