حیدرآباد۔ 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) خاتون کی عریاں ویڈیو گرافی کرنے والے بیٹے کو باپ نہیں بچا سکا۔ خاتون کے شوہر کی شکایت پر بیٹے کی پشت پناہی بیٹے کی گرفتاری کا سبب بن گئی۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز کے ماگنٹی کالونی میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دلیپ نامی نوجوان اپنے مکان میں موجود کرایہ دار خاتون کی مسلسل تین ماہ سے ویڈیو گرافی کررہا تھا۔ خاتون واش روم میں جاتے ہی وہ اپنے سیل فون سے پانی نہاتے وقت کی منظر کشی کرتا تھا۔ گزشتہ روز خاتون نے دلیپ کو دیکھ لیا اور اس کی شکایت شوہر سے کردی۔ شوہر نے پہلے مکان مالک کو اس کے بیٹے کی کرتوتوں کے متعلق بتایا اور تو دلیپ کے والد نے بیٹے کو غلط ماننے سے انکار کردیا جس کے بعد خاتون کرایہ دار کے شوہر نے پولیس میں شکایت کردی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع