کرایہ دار پر سختی نہ کی جائے : سائبر آباد پولیس

   

ہراسانی پر ڈائیل 100 پر شکایت کا مشورہ : وی سی سجنار
حیدرآباد ۔ /21 اپریل (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کمشنر نے مکانداروں کو پابند کیا کہ وہ کرایہ داروں پر سختی نہ کریں ۔ انہوں نے آج مکانداروں کو کسی بھی قسم کی سختی پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا اور کہا کہ ایسی کسی بھی شکایت پر کارروائی کی جائے گی ۔ کمشنر پولیس مسٹر وی سی سجنار نے آج مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے ایسی کسی حرکت پر مکانداروں کے ظلم و زیادتی کے خلاف ڈائیل 100 پر شکایت کرنے کی درخواست کی اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ وہ کرایہ داروں کے ساتھ نرمی سے کام لیں ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد نے اسکول انتظامیہ کو بھی پابند کردیا کہ وہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی نہ کریں ۔ سوائے ٹیوشن فیس کے کوئی اور زائد فیس حاصل نہ کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن پر عمل آوری کیلئے سائبر آباد میں 105 اسپیشل لاک ڈاؤن ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور تاحال 12 لاکھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کئے گئے اور 10 ہزار گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے 1200 مقدمات درج کرلئے گئے ۔