کرایہ پر رہنے والے طلبہ کو ماہانہ2000روپئے

   

ادے پور: حکومت ان طلباء کو جو ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع سرکاری کالج میں پڑھ رہے ہیں اور پڑھائی کیلئے گھر سے دور کرائے کے مکان میں رہتے ہیں امبیڈکر ڈی بی ٹی واؤچر اسکیم کے تحت ماہانہ 2,000 روپے کا الاؤنس فراہم کرے گی۔ سماجی انصاف اور امپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جوائنٹ ڈائریکٹر گریش بھٹناگر نے کہا کہ یہ درخواستیں سیشن 2024-25 کیلئے دی جائیں گی۔ منتخب طلباء کو دس ماہ کے لیے فنڈز کی منظوری دی جائیگی۔ اس اسکیم کے تحت ضلع ہیڈکوارٹر پر چلنے والے سرکاری کالج میں صرف ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، ایم ی سی ، ای ڈبلیو ایس اور اقلیتی طبقے کے طلباء جو گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن زیر تعلیم اہل ہونگے ۔