کرایہ پر مکان حاصل کرنے کے بہانہ سرقہ

   

حیدرآباد۔ ونستھلی پورم پولیس نے مالک مکان کو لوٹنے کے اندرون تین گھنٹے رہزن کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جی نوین نے گوتمی نگر ونستھلی پورم میں مکان کرایہ پر حاصل کرنے کی غرض سے ایک مکان میں داخل ہوا اور خاتون مالک مکان سے مکان کے بارے میں دریافت کرنے کے بہانے اس کے طلائی زیورات اور اسمارٹ فون لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس ایل بی نگر نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس کی نشاندہی کرلی اور اس کی شناخت کے جی نوین کی حیثیت سے کی اور اسے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ایک چاقو اور مسروقہ طلائی زیورات ضبط کرلئے۔