حیدرآباد،22اکتوبر(سیاست نیوز)تلنگانہ میں کرایہ کی بسوں کو حاصل کرنے کے لئے جاری کردہ ٹنڈر پرسوال اٹھاتے ہوئے ہڑتالی آرٹی سی ملازمین کی یونینوں نے تلنگانہ ہائیکورٹ میں عرضی داخل کی۔اس عرضی کی سماعت واحد رکنی بنچ نے کی۔اس عرضی میں کہا گیا ہے کہ آرٹی سی بورڈ کی اجازت کے بغیر کس طرح آرٹی سی کے انچارج منیجنگ ڈائرکٹر نے ٹنڈر طلب کیا۔ٹنڈر کی طلبی غیر قانونی ہے ۔عرضی گزاروں نے کہاکہ ہڑتال پر کسی بھی قسم کے حتمی فیصلہ کے بغیر کرائے کی بسوں کو مستقل طور پرحاصل کیاجارہا ہے ۔اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ آرٹی سی ذاتی بسوں کو چلانے کے موقف میں نہیں ہے ۔حکومت کی ہدایت کے مطابق ہی کرائے کی بسوں کو حاصل کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے پیش نظر متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں۔ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہی کرائے کی بسوں کو حاصل کیاجارہا ہے ۔