23 موٹر کاریں ضبط ، کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش مرلی دھر بھگوت کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) کرایہ پر گاڑی حاصل کرتے ہوئے لون حاصل کرنے والے ایک شخص اور خانگی فینانسر کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 30 سالہ سریکانت چاری ساکن بڑنگ پیٹ اور 37 سالہ ایس میہندر سنگھ ساکن امیرپیٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون اور میر پیٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ان دونوں دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا وار ان کے قبضہ سے 23 کاروں کو ضبط کرلیا ۔ جن کی مالیت 2 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار روپئے بتائی گئی ہے ۔ کمشنر پولیس کے مطابق یہ افراد 10 معاملات میں ملوث تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ چاری پہلے سی ایم او آفس میں بحیثیت عارضی ڈرائیور کام کر رہا تھا ۔ جہاں ڈسپلین شکنی اور پابندی نہ کرنے پر اس کو ملازمت سے نکال دیا گیا تھا اور اس کی دھوکہ باز پالیسیوں اور حرکتوں سے تنگ آکر دوست بھی قرض دینے اور مدد کرنے سے کتراتے تھے ۔ جس کے بعد اس نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے جان پہچان والے ا فراد جن کے یہاں کاریں اور 4 پہئے کی بڑی گاڑیاں ہیں ان سے رابطہ قائم کیا اور انہیں 30 ہزار ماہانہ کرایہ کا لالچ دیکر کہا کہ وہ سی ایم آر میں ڈرائیور ہے اور سی ایم او میں گاڑیوں کی ضرورت ہے ۔ اس طرح ایک کے بعد دیگر تقریباً 23 افراد سے اس نے گاڑیاں حاصل کی ۔ جس میں 9 انووا ، ماروتی ، سویفٹ ڈیزار 6 ٹویوٹا ، ایرٹیگا 1 ماروتی ایک 1 ہینڈائی آئی 20 ، 1 انورا کرسٹا 1 ، 4 سیل فون اور 4 لاکھ 70 ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ہے ۔ کرایہ پر گاڑی حاصل کرنے کے بعد چاری ساتھ فینانسرس سردار مہیندر سنگھ کے ذریعہ ان گاڑیوں پر فینانس کر وایا کرتا تھا ۔