اقوام متحدہ سکریٹری جنرل کا گردوارہ دربار صاحب کا دورہ
سکھوں سمیت تمام مذاہب کو پاکستان میں مکمل آزادی : عہدیدار
لاہور۔18؍فروری ( سیات ڈاٹ کام )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرتارپور میں بابک گرونانک گوردواے کا دورہ کیا۔کرتارپور گوردوارہ پہنچنے پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری اور سکھ گودوارہ پر بندھک کمیٹی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا استقبال کیا۔اس دوران انتونیو گوتریس کو کرتارپور راہداری کے مکمل منصوبے کا دورہ کرایا گیا اور انہیں منصوبے کی تفصیلات سے بھی واقف کروایا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امن مشنز میں قربانیاں دینے والے پاکستانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔’پاکستان نے مسائل کے باوجود 40 سال افغان مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھیف۔ سیکریٹری جنرل کو بتایا گیا کہ دربار کرتارپور سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس ہے، اس کا مقصد سکھ برادری کو ان کے مقدس مقام تک با آسانی رسائی دینا ہے۔حکام نے کہا کہ کرتار پور راہداری یہ پیغام ہے کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، یہ پاکستان کا بین الامذاہب ہم آہنگی کا عملی ثبوت ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے چار روزہ تاریخی دورے پر ہیں، اس دوران وہ سرکاری حکام سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں اور شہروں کا دورہ کررہے ہیں۔پاکستان کے نارول ٹاؤن میں سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کا گردوارہ دربار صاحب واقع، پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداروں اور دوسروں نے انٹونیو گوتریس کا گردوارہ میں خیرمقدم کیا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرتارپور راہداری معاہدہ کی تفصیلات سے بھی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو واقف کروایا گیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہندوستان اور دیگر مقامات کے سکھوں کی سہولت کے لئے یہ اہم اقدام کیا تاکہ سکھ زائرین مقدس گردوارہ دربار صاحب کاک دورہ کرسکیں۔ اس موقع پر یو این سکریٹری جنرل کو زعفرانی پگڑی پہنائی گئی۔ اُنھوں نے کہاکہ کرتارپور راہداری کھولنا اس بات کی عملی مثال ہے کہ پاکستان امن اور بین مذاہب ہم آہنگی چاہتا ہے۔ کرتارپور راہداری پاکستان کے دربار صاحب گردوارہ کو ہندوستان کے گرداس پور ضلع میں واقع ڈیرا بابا نانک صاحب کو جوڑتی ہے۔ یو این سکریٹری جنرل کے دورہ کے موقع پر سخت سکیوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ اُنھوں نے سکھوں اور پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ گردوارہ میں روایتی لنچ بھی کیا۔