صدر کووند ، وزیر اعظم مودی کو بھی چیف منسٹر امریندر سنگھ کی دعوت
نئی دہلی ۔ 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ نے آج کہا کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کرتار پور صاحب گردوارہ جانے والے پہلے جتھے میں شامل ہونے سے اتفاق کیا ہے ۔ یہ جتھہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا ۔ امریندر سنگھ نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد یہ بات بتائی۔ چیف منسٹر پنجاب نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی 550 ویں پرکاش پورب تقاریب میں شرکت کی دعوت دی ہے جن میں کرتارپور راہداری کا تاریخی افتتاح بھی شامل ہے ۔ امریندر نے کووند اور مودی سے علیحدہ ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے بھی شرکت سے اتفاق کیا ہے۔
