کرتارپور گلیارہ مذاکرات میں اہم پیش رفت:پاکستان

   

لاہور؍نئی دہلی15جولائی(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی 550 ویں یوم پیدائش سے قبل سکھ تیرتھ یاتریوں کے لئے کرتار پور گلیارہ کھولنے کے سلسلے ہندوستان کے ساتھ دوسرے دور کے مذاکرات میں ‘80 فیصد اور اس سے زیادہ’ نکات پر اتفاق ہوگیا ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات پاکستان میں واگہ سرحد پر ہوئے جہاں آٹھ رکنی ہندوستانی وفدکی قیادت داخلی جوائنٹ سکریٹری ایس سی ایل داس اور 13 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت سارک اور ساؤتھ ایشیا ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل اور دفتر خارجہ (ایف او) کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کی۔ڈان اخبار کے مطابق ڈاکٹر محمد فیصل نے مذاکرات کے اختتام پر میڈیا سے کہاکہ ’’14مارچ کو ہندوستان کے اٹاری میں ہوئی پہلی میٹنگ کے بعد اس میٹنگ میں بحث آگے بڑھی۔ ہم نے مجوزہ ڈرافٹ معاہدہ پر گہرائی سے تخلیقی بحث کی اور بابا گرو نانک کی 550 ویں یوم پیدائش کے وقت کرتارپور صاحب کوریڈور کھولنے کے عمل کو تیزی سے حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ اس دوران تکنیکی تفصیلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں ‘بین الاقوامی (سفارتی) ضابطے ’ کی وجہ سے اس سے متعلق معلومات مشترک کرنے سے گریز کیا۔تکنیکی چیزوں میں ہندوستانی سکھ تیرتھ یاتریو کے داخلے کے ایک عمل، ان کی کرنسی کی حد، نقل و حمل، طبی ہنگامی سہولیات اور گرودوارہ دربار صاحب میں قیام کی مدت شامل ہے ۔