کرتار پور جانے کیلئے پاسپورٹ ضروری ہوگا

   

چندی گڑھ ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے کرتار پور صاحب گردوارہ جانے والے یاتریوں کیلئے پاسپورٹ لازمی رہے گا۔ یہ گردوارہ پاکستان میں واقع جہاں گرونانک دیو نے اپنی آخری سانسیں لی تھیں۔ تاہم ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن جانے والوں کو اپنے سفر سے کم از کم ایک ماہ قبل اپنا آن لائن رجسٹریشن کرانا پڑے گا۔ ان باتوں کا چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ کی صدارت میں یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد افشاء ہوا۔