اسلام آباد 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہائی کمشنر برائے پاکستان اجئے بساریا نے کہاکہ دونوں ممالک کرتار پور راہداری مسئلہ پر ایک دوسرے سے ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ہندوستان نے اِس مقصد کیلئے ایک خصوصی سفیر کا تقرر کردیا ہے۔ اُن کا یہ تبصرہ ہفتے کی رات پریس کانفرنس کے دوران منظر عام پر آیا جو اُنھوں نے ایک تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا جبکہ ہندوستان کا 70 واں یوم جمہوریہ منایا جارہا تھا۔ بساریا نے کہاکہ ہندوستان بنیادی نکات پر خط صفر پر پاکستان کے ساتھ تبادلہ خیال کرچکا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ دونوں ممالک کرتارپور راہداری مسئلہ پر ایک دوسرے سے ربط برقرار رکھے ہیں۔ تاہم اُنھوں نے فوری طور پر ہند ۔ پاک امن مذاکرات کے احیاء کے امکان کو مسترد کردیا۔