سوشیل میڈیا ریل بنانے کا جان لیوا شوق
ساتھی نوجوان شدید زخمی ۔ حیات نگر کے قریب حادثہ
حیدرآباد 21 جولائی ( سیاست نیوز ) سوشیل میڈیا پر شہرت پانے اور ویڈیو ریل بنا کر پیش کرنے کے شوق میں نوجوان اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کر رہے ہیں۔ ایک تازہ واقعہ میں سوشیل میڈیا انسٹا گرام پر پیش کرنے کیلئے ریل بنانے کی کوشش کے دوران ایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔ یہ واقعہ آج صبح شہر کے قریب حیات نگر میں پیش آیا ۔ حیدرآباد ۔ وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر دو دوستوں نے اسپورٹس بائیک پر کرتب بازی کرتے ہوئے ویڈیو بنانے میں مصروف تھے کہ ان کی بائیک بے قابو ہوکر روڈ ڈوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔ اس واقعہ میںشیوا نامی نوجوان کی برسر موقع موت واقع ہوگئی جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی نوجوان کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔