حیدرآباد۔ 20 جنوری (سیاست نیوز) بیوی کے کردار پر شک کرنے والے شوہر نے بالآخر اس کا قتل کردیا کل رات دیرگئے علاقہ بورا بنڈہ میں یہ واردات پیش آئی۔ ذرائع کے مطابق 35 سالہ سرسوتی جو انجنیلو کی بیوی تھی کل رات شوہر کے حملہ میں ہلاک ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شوہر نے بیوی پر مسل سے حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔ اس خاندان کا تعلق ناگرکرنول سے بتایا گیا ہے۔ سرسوتی پیشہ سے گھریلو ملازمہ تھی۔ شوہر انجنیلو بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا۔ میاں بیوی میں اس بات پر اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ کل رات بھی جھگڑا ہوا اور اس دوران برہم شوہر نے مسل سے بیوی پر حملہ کردیا اور وہ اس حملہ میں ہلاک ہوگئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے شوہر کو حراست میں لے لیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع