کردوں کو بے سہارا چھوڑنے کی ڈونالڈ ٹرمپ کی تردید

   

واشنگٹن ۔ /8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے دن کہا کہ ان کا انتظامیہ شام میں کردوں سے ترک تعلق نہیں کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مالی امداد اور ہتھیار فراہم کرتا رہے گا ۔ حالانکہ اس نے اپنے فوجیوں کا شام کے شمالی علاقہ سے تخلیہ کروادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ کردوں کو بے سہارا چھوڑرہا ہے ۔