کرسمس پر صدر، نائب صدر، وزیراعظم اور دیگر کی مبارکباد

   

نئی دہلی:صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر قائدین نے ملک کے عوام کو عیسائی برادری کے سب سے بڑے تہوار کرسمس پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ کرسمس سے پہلے جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ یہ ایک خوشی کا موقع ہے جس میں خاندان کے لوگ اور دوست ایک ساتھ مل کر اس تہوار کو دھوم دھام سے مناتے ہیں لیکن اس سال کووڈ -19 کے عالمی سطح پر پھیلنے کی وجہ سے اس تہوار کو سادگی سے منانا ہوگا۔