گوہاٹی : آسام میں بجرنگ دل نے انتباہ دیا ہے کہ جو ہندو کرسمس کے موقع پر چرچ جائیں گے انہیں زدوکوب کیا جائے گا۔بجرنگ دل لیڈر میتھوناتھ نے کہا کہ اگر ہندو چرچ جاتے ہیں تو انہیں سزاء دی جائے گی ۔ یہ لوگ شیلانگ میں مندروں کو بند کررہے ہیں ایسا نہیں ہوسکتا اور ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وویکانند سنٹر کو مبینہ طور پر بند کرنے کی اطلاع ملی ہے جو ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے۔