حیدرآباد : ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے کرسمس کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے ایک پیام میں انہوں نے کہا کہ وہ اس پرمسرت موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ کرسمس حضرت عیسیٰؑ کی ولادت کا پرمسرت موقع ہے اور ان کی تعلیمات میں محبت ، سچائی ، بھائی چارہ اور قربانی کے جذبہ کو اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے ریاست کے عوام کی زندگیوں میں خوشیاں ، امن اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
