لندن ۔انگلش پریمیئر لیگ میں برنلے نے کرسٹل پیلس کو 1-0 سے ہرادیا۔ لیگ میں لیورپول 86 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے ہی خطابات اپنے نام کرچکی ہے۔انگلش پریمیئر لیگ میں برنلے اورکرسٹل پیلس کا میچ پہلے ہاف میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں بین می نے میچ کا واحد گول کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔اس فتح کے بعد برنلے کی ٹیم لیگ میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی۔لیورپول 86 پوائنٹس لے کر پہلے ہی خطاب جیت چکی ہے۔ برنلے کے کوچ شان ڈائی چے نے کہا ہے کہ کھلاڑی اپنی محنت جاری رکھیں گے، کرسٹل پیلس کے خلاف فتح کے بعد ان کا ہدف شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا ہے۔