کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک پر ان کی گرل فرینڈ خوشی سے روپڑی

   

میڈروڈ (اسپین) /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کے باعث ماسی سیلیانو الیگری مین چمپینز لیگ کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئی ۔ کرسٹیانوی رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کے باعث جونٹیس کوارٹر فائنلس میں داخل ہوگئی اور اٹلیٹکو میلاریڈ کو منگل کے دن 3-0 سے شکست ہوگئی ۔ اس پرتگیزی فارورڈ کے تین گولز کے ساتھ ہی ان کی دیرینہ گرل فرینڈ جیارجینا راڈریگز خوشی سے بے قابو ہوگئی اور آنسو بہہ رہے تھے ۔ اس وقت جیارجینا نے رونالڈو کی قدیم فوٹو انسٹگرام پر ڈالکر بہت ہی جذباتی عنوان دے ڈالا جس میں تحریر تھا کہ ’’ یہ 3-0 کو کوئی بھی چرا نہیں سکتا آپ اس کے حقدار ہیں نہ صرف ان تین گولز کے بلکہ آپ کی محنت اور لگن کے ہی وجہ ہے کہ آپ اس کلب کا حصہ ہیں ۔ آپ اپنی ٹیم کے ساتھیوں کے کوچ کے اور ہر ایک مداح کے ٹریلر ہیں ۔ کرما کا وجود ہے خدا جانتا ہے جس نے آپ کو دیا ہے کیونکہ فٹ بال کی دنیا آپ ہی کی ہے ۔ ہم آپ کو چاہتے ہیں ‘‘ ۔

وراٹ کی نمبر ون ٹسٹ رینکنگ برقرار
نئی دہلی، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے آئی سی سی کی تازہ جاری ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی چوٹی کی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اپنے دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیل رہے وراٹ بیٹنگ ٹیسٹ رینکنگ میں 922 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوٹی پر برقرار ہیں جبکہ ولیمسن ان سے 913 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ہندوستانی ٹیسٹ ماہر بلے باز چتیشور پجارا 881 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، معطل چل رہے آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 857 پوائنٹس کیساتھ چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس 778پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ویلنگٹن ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی 200 رنز کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر 11 مقام کی چھلانگ لگا کر 13 ویں جبکہ ہنری نکولس 107 رنز کی اننگز کی بدولت دو مقام اٹھ کر ٹیسٹ بلے بازوں میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ان کے 778 ریٹنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں جو کیریئر کی بہترین درجہ بندی ہے ۔