کرسٹیا فری لینڈ کینیڈا کی پہلی خاتون وزیر

,

   

Ferty9 Clinic

ٹورنٹو ۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی قریبی حلیف اور نائب کرسٹیا فری لینڈ کو ملک کا وزیر خزانہ مقررکیا ہے۔ وہ کینیڈا کی پہلی خاتون وزیر خزانہ بن گئی ہیں۔52 سالہ فری لینڈ صحافت کے پیشہ سے وابستہ تھیں جو ماضی میں وزیر خارجہ بھی رہ چکی ہیں۔ انہیں بل مورنیو کے مستعفی ہونے کے ایک دن بعد کینیڈا کے وزیر خزانہ کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ وہ نائب وزیر اعظم کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں حسب سابق انجام دیتی رہیں گی۔فری لینڈ کے سامنے سب سے بڑا چیلنج کووڈ۔19کی وجہ سے ملک کی بد حال معیشت کو بحال کرنے کا ہے، جس کے بارے میں رواں مالی سال کے دوران 253.4 ارب ڈالر کے خسارہ کا اندازہ لگایا گیا ہے۔