کرسچن سوشلسٹ یونین کی نئی قیادت !

   

میونخ ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی باویریا میں اتحادی جماعت کرسچن سوشلسٹ یونین نے مارکس سؤڈر کو بطور پارٹی چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔ میونخ میں ہفتے کے روز 52 سالہ مارکس سؤڈر 87.4 فیصد ووٹ حاصل کر کے واضح اکثریت سے نئے چیئرمین منتخب ہوئے۔ اس موقع پر سؤڈر کا کہنا تھا کہ وہ سی ڈی یو کے ساتھ تعلقات مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ سؤڈر نے وفاقی وزیر داخلہ ہیورسٹ زیہوفر کے بعد پارٹی کی سربراہی کا عہدہ سنبھالا ہے۔